Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80548
Published : 11/8/2015 21:9

نیپال کی تقسیم کے خلاف مظاہرے

مغربی نیپال کے سرکھٹ علاقے کے عوام نے ملک کو چھے صوبوں میں تقسیم کئے جانے کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق مغربی نیپال میں ہونے والے اس مظاہرے میں ملک کو چھے صوبوں میں تقسیم کرنے کے لئے طے پانے والے منصوبے کی مخالفت کی گئ ہے- مغربی نیپال کے سرکھٹ علاقے میں ہونے والے مظاہرے کے دوران، مشتعل افراد نے نیپال کی سیاسی پارٹیوں کے دفاتر، سرکاری اداروں اور اراکین پارلیمنٹ کے گھروں پر حملے کئے جس کے با‏عث یہ مظاہرے تشدد کا شکار ہو گئے- اس رپورٹ کے مطابق نیپالی پولیس نے مشتعل مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور کم سے کم چھے دیگر زخمی ہو گئے- نیپال کے وزیر اعظم سشیل کوئرالا نے کہا ہے کہ نیپال کی سیاسی پارٹیوں نے اتوار کی رات طے کیا ہے کہ ملک کو چھے صوبوں میں تقسیم کر دیا جائے گا- نئی تقسیم کے مطابق تمام چھے صوبوں کی سرحدیں ہندوستان سے ملتی ہیں- واضح رہے کہ نیپال کی آبادی دو کروڑ ستّر لاکھ ہے اور یہ ملک جنوبی ایشیا میں واقع ہے- نیپال میں انیس سو چھیانوے سے دو ہزار چھے کے دوران حکومت مخالف احتجاجات اور جھڑپوں میں کم سے کم سولہ ہزار افراد ہلاک ہوئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21