Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80550
Published : 11/8/2015 21:13

مشرقی عراق میں بم دھماکے، 140 افراد جاں بحق اور زخمی

عراق کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردانہ بم دھماکوں میں ایک سو چالیس عام شہری جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی عراق کے صوبہ دیالہ کے مرکز میں دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں سینتالیس افراد جاں بحق اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ بعقوبہ کے شمال اور مشرقی علاقوں میں ہونے والے یہ دھماکے، کاروں کے ذریعے کئے گئے۔ صحت عامہ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت نازک ہے اس لئے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ نے بعقوبہ شہر کے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ واضح رہے کہ تقریبا ایک مہینے قبل دہشت گردوں نے عراق کے صوبہ دیالہ کے خان بنی سعد میں ایک ٹرک بم دھماکہ کر کے سو سے زیادہ عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17