Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80551
Published : 11/8/2015 21:15

الانبار یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں فوجی تعینات کر دیئے گئے

عراق کے سیکورٹی حکام نے اعلان کیا ہے کہ الانبار یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا-
موصولہ رپورٹ کے مطابق پیر کو مغربی عراق کی الانبار یونیورسٹی میں بڑی تعداد میں فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا تاکہ شہر الرمادی کے التامیم علاقے کو داعش دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرنے کے لئے کارروائی شروع کی جاسکے- صوبہ الانبار کی آپریشنل کمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آئندہ چند گھنٹوں میں شروع کر دی جائے گی- التامیم کا علاقہ داعش دہشت گردوں کا ایک اہم مرکز ہے اور اس علاقے سے داعش دہشت گردوں کا صفایا کئے جانے کے بعد فوج کو تعینات کیا جائے گا- صوبہ الانبار میں عراقی فوج کا آپریشن ایسے عالم میں شروع ہو رہا ہے کہ صوبے دیالہ کے صدر مقام بعقوبہ کے شمال اور مشرق میں دو دہشت گردانہ بم دھماکوں میں سینتالیس افراد جاں بحق اور تقریبا سو دیگر زخمی ہوئے ہیں- ان دھماکوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21