Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80552
Published : 11/8/2015 21:16

وسطی اور جنوبی ایشیا میں زلزلے کے جھٹکے

شمالی افغانستان سمیت ازبکستان، تاجکستان اور جمو و کشمیر کے بعض علاقے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے-
رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے ازبکستان، تاجکستان اور ہندوستان کے زیر انتظام جمو و کشمیر کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے جہاں افرا تفری کے ساتھ ساتھ خوف و ہراس پھیل گیا- زلزلہ پیمائی کے امریکی مرکز نے شمالی افغانستان میں آنے والے زلزلے کی شدت چھے ری ایکٹر اسکیل بتائی ہے- یہ زلزلہ کابل کے وقت کے مطابق پیر کی رات دس بج کر پانچ منٹ پر آیا اور اس کا مرکز افغانستان کے شہر فیض آباد سے اسّی کلو میٹر کے فاصلے پر زمین کے اندر ایک سو ساٹھ کلو میٹر نیچے تھا- اس رپورٹ میں زلزلے سے ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20