Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80554
Published : 11/8/2015 21:20

ظریف، جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے

ایران کے وزیر خارجہ اپنے علاقائی دورے میں تیرہ اگست کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، جمعرات کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے جہاں دونوں ممالک کے مابین تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کے بارے میں گفتگو ہو گی۔ محمد جواد ظریف اپنے مجوزہ دورے کے موقع پر اپنے پاکستانی ہم منصب سرتاج عزیز اور وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ دو طرفہ مشترکہ مفادات اور بعض علاقائی مسائل ایسے موضوعات ہیں جو فریقین کے درمیان گفتگو میں زیر بحث آ سکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ علاقے کے دو اہم اسلامی ممالک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے ہمیشہ گہرے تعلقات رہے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24