Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80555
Published : 11/8/2015 21:22

ایرانی وزیر خارجہ کا علاقائی ممالک کے دورے کا دوسرا مرحلہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بہت جلد بعض علاقائی ممالک خصوصا لبنان کا دورہ کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے منگل کے دن ہمارے نمائںدے سے گفتگو کے دوران بتایا کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بہت جلد علاقائی ممالک کے اپنے دورے کا دوسرا مرحلہ شروع کریں گے جس کے دوران وہ اس بات کی وضاحت کریں گے کہ ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات میں تقویت اسلامی جمہوریہ ایران کی اولین ترجیح ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے خطے کے بحرانوں کے سیاسی حل کے بارے میں مشاورت کو وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے مستقبل قریب میں انجام پانے والے دورے کا دوسرا مقصد قرار دیا۔ حسین امیر عبداللہیان کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی اور عالمی صورتحال کا جائزہ بھی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دورہ ترکی کے ملتوی ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ دورہ وزیر خارجہ کی بےپناہ مصروفیات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے اور یہ اولین فرصت میں انجام پائے گا۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق اپنا علاقائی ممالک کا دورہ جاری رکھتے ہوئے پیر کی رات ترکی کے حکام کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کرنا تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17