Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80556
Published : 11/8/2015 21:24

عراق: بدعنوانی کے بارے میں تحقیقات کے لئے عدلیہ کی آمادگی

عراقی عدلیہ نے بدعنوانی سے متعلق تحقیقات کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے-

اطلاعات کے مطابق عراقی عدلیہ کی اعلی کونسل کے ترجمان عبدالستار بیرقدار نے منگل کے دن کہا کہ عراقی عدلیہ حکومت میں بدعنوانی کے بارے میں تمام شکایات کی تحقیقات قانون اور ثبوت و شواہد کی بنیاد پر کرے گی- انہوں نے ملک میں دفتری اور مالی بدعنوانی کے سلسلے میں ہر طرح کی شکایت کو وصول کرنے کے سلسلے میں عراقی اٹارنی جنرل اور عدلیہ کی آمادگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراقی عدلیہ ہر سطح کے عہدیدار کے خلاف کی جانے والی شکایت کا جائزہ لے گی- واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے ملکی عوام اور دینی مرجعیت کی حمایت سے دفتری اور مالی بدعنوانی سے مقابلے کے لئے سات نکاتی منصوبہ اتوار کے روز پیش کیا تھا- اس منصوبے کو عراقی کابینہ نے اتوار کے روز ہی منظور کرلیا تھا اور پارلیمنٹ نے آج اس کی مںظوری دی- واضح رہے کہ عراقی عوام نے حالیہ چند روز کے دوران پرامن مظاہرے کرکے حکومتی ڈھانچے میں اصلاحات اور مالی بدعنوانی سے مقابلے کا مطالبہ کیا تھا- عوام کے اس مطالبے کے بعد ہی حکومت نے اصلاحاتی منصوبہ پیش کیا-

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22