Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80557
Published : 11/8/2015 21:26

عراق: وزیر اعظم کے اصلاحاتی منصوبے کی پارلیمنٹ میں منظوری

عراقی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم حیدر العبادی کے اصلاحاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے-

العراقیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے دن ، جو پارلمینٹ میں وزیر اعظم کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں رائے شماری کے لئے مخصوص کیا گیا تھا، دوسو ستانوے اراکین پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے اس مجوزہ اصلاحاتی منصوبے کے حق میں ووٹ دیا- وزیر اعظم حیدرالعبادی نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا تھا کہ وہ اس منصوبے کو متفقہ طور پر اور تقسیم بندی کے بغیر ہی منطور کریں- حیدرالعبادی نے عوامی مطالبات کی تکمیل اور دینی مرجعیت کے مشوروں پر عمل کے مقصد سے سات نکات پر مشتمل اصلاحاتی منصوبہ پیش کیا تھا جس کی بنیاد پر عراقی صدر اور وزیر اعظم کے نائبین کے عہدے ختم کرکے بدعنوانی سے مقابلے کی خصوصی کمیٹی تشیل دی جائے گی- مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں سمیت تمام اعلی سرکاری عہدیداروں کے محافظین کی تعداد میں فوری اور وسیع کمی کرنا بھی وزیر اعظم حیدرالعبادی کے منصوبے میں شامل ہے-

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17