Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80558
Published : 11/8/2015 21:28

ترک لڑاکا طیاروں کی بمباری، پی کے کے کے سترہ افراد ہلاک

ترکی کے لڑاکا طیاروں نے پی کے کے کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کر کے اس پارٹی کے سترہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
دوغان خبر رساں ایجنسی نے ترک فوج کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے دن صوبہ حکاری میں واقع بوزول اور ایکی یاکا پہاڑوں میں پی کے کے کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اس بمباری میں سترہ افراد مارے گئے۔ اس خبر کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن کہا جا رہا ہے کہ ترکی کے متعدد مقامات پر پیر کے دن پی کے کے کے افراد کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر ترکی کی فضائیہ نے اس پارٹی کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے دن پی کے کے کے افراد نے حملے کر کے آٹھ ترک فوجیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ترکی کے شہر سوروچ میں کردوں کے حامی کارکنوں پر دہشت گردانہ حملے میں بتیس افراد کی ہلاکت اور تقریبا ایک سو افراد کے زخمی ہونے کے بعد اس ملک میں بدامنی شروع ہو گئی۔ ترکی کی حکومت نے اس دہشت گردانہ حملے کے بعد پی کے کے کے ساتھ اپنی دوسالہ جنگ بندی ختم کر دی اور عراق میں اس پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کر دی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22