Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80559
Published : 11/8/2015 21:32

عمان میں یمنی گروہوں کے مذاکرات کامیاب

عمان میں یمنی گروہوں کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بعض ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ عمان کے دارالحکومت مسقط میں یمن کے سیاسی گروہوں کے مذاکرات کامیاب رہے ہیں اور مذاکرات کے اختتام پر ان گروہوں کے درمیان اتفاق رائے پایا گیا ہے۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی گروہوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں علاقائی ممالک کے نمائندے اور بین الاقوامی اداروں کے حکام بھی شریک تھے۔ یہ مذاکرات یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائںدے اسماعیل ولد الشیخ احمد کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز کے بعد انجام پائے ہیں۔ اسماعیل ولد الشیخ احمد یمن کے سیاسی گروہوں کے ساتھ مذاکرات کے بعد مسقط سے ریاض گئے اور اس ملک کے حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو مسقط میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کرنے کے لئے نیویارک جائیں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24