Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80561
Published : 11/8/2015 21:38

فلسطینی مجاہدین صیہونی فوجیوں سے زیادہ طاقتور

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ کے رہنما ابو مجاہد نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین صیہونی فوجیوں سے زیادہ طاقتور ہیں۔
فلسطین الیوم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ کے رہنما ابو مجاہد نے منگل کے دن کہا کہ ماضی کی نسبت اب القدس بریگیڈ سمیت فلسطینی مجاہدین کی صلاحیتیں بہت زیادہ ہیں اور ان کے پاس اب پہلے کی نسبت جدید ہتھیار بھی موجود ہیں۔ ابو مجاہد نے دشمن کے مقابلے میں القدس بریگیڈ کی تیاری اور دینی و اخلاقی اتحاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدین کی کارکردگی اور مہارت صیہونی فوجیوں کی کارکردگی اور مہارت کی نسبت بہت بہتر ہے۔ ابو مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ صیہونی حکومت گوناگوں ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان سے لیس ہے لیکن وہ غزہ میں داخل نہیں ہو سکی ہے اور اسے ہمیشہ اس علاقے کی سرحدوں پر شکست اٹھانا پڑی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22