Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80563
Published : 11/8/2015 21:42

ایرانی وزیر خارجہ بیروت پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقائی ممالک کے دورے کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ اس مرحلے کا آغاز انہوں نے لبنان سے کیا ہے۔ وہ منگل کے دن سہ پہر کے وقت بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں لبنان کے وزیر صنعت حسین الحاج حسن، لبنانی حکومت کے متعدد عہدیداروں اور لبنان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان بھی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ لبنان گئے ہیں۔ لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری، وزیر اعظم تمّام سلام اور وزیر خارجہ جبران باسیل کے ساتھ مذاکرات، لبنان میں مقیم فلسطینی گروہوں کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات اور ایک پریس کانفرنس سے خطاب محمد جواد ظریف کے دورہ لبنان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات میں تقویت کے سلسلے میں ایران کی ترجیحات کی وضاحت، خطے کے بحرانوں کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت کے بارے میں مشاورت اور علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے لبنان اور شام سمیت چند علاقائی ممالک کے دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20