Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80564
Published : 11/8/2015 21:44

حماس: ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع پر تاکید

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں توسیع پر تاکید کی ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے منگل کے دن فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حماس کے تعلقات بدستور برقرار ہیں اور ان کو امید ہے کہ ایران اور دوسرے اسلامی اور عرب ممالک کے ساتھ حماس کے تعلقات میں مزید فروغ آئے گا۔ اسماعیل رضوان نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ حماس کے تعلقات کبھی بھی منقطع نہیں ہوئے اور یہ تحریک مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے تمام اسلامی اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل رضوان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے اقدامات کی وجہ سے فلسطین میں قومی آشتی نہیں ہو سکی ہے اور صیہونیوں کی جانب سے غزہ پٹی کا محاصرہ جاری ہے۔ اسماعیل رضوان نے فلسطین کی متحدہ قومی حکومت کی کابینہ میں کی جانے والی تبدیلیوں کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ محمود عباس نے اس طرح کے اقدامات انجام دے کر حقیقت میں ان تمام سمجھوتوں کی خلاف ورزی کی ہے جن پر قاہرہ اور غزہ میں دستخط کئے گئے تھے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20