Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80577
Published : 12/8/2015 11:16

حماس فلسطین کی آزادی کے سلسلے میں پرعزم

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما محمود الزہار کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس ایک ایسی فوج موجود ہے جو فلسطین کو اسرائیل سے آزاد کرانے کی طاقت رکھتی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما محمود الزہار نے منگل کے دن غزہ میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ حماس کے پاس ایک ایسی حقیقی فوج موجود ہے جس کا مشن صیہونیوں کے قبضے سے فلسطین کی مکمل آزادی ہے۔ محمود الزہار نے مزید کہا کہ فلسطینی استقامت خصوصا تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ کے پاس ایک طاقتور فوج ہے جو اسرائیلی فوج کا مقابلہ کر سکتی اور بیت المقدس میں داخل ہو سکتی ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما محمود الزہار نے جولائی سنہ دو ہزار چودہ میں صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ پٹی پر مسلط کی جانے والی پچاس روزہ جنگ میں اسرائیلی فوج پر فلسطینی استقامت کی فتح کو فلسطین کی آزادی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ ہم جو کہہ رہے ہیں وہ خالی نعرہ نہیں ہے بلکہ تحریک حماس اسے عملی جامہ پہنانے کی طاقت رکھتی ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21