Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80578
Published : 12/8/2015 11:18

شہید سفارت کاروں کی شجاعت ناقابل فراموش: ڈاکٹر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملت ایران اپنے شہید سفارت کاروں کی شجاعت کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز کہا کہ ملت ایران افغانستان کے شہر مزار شریف میں طالبان کے ہاتھوں شہید ہونے والے اپنے سفارت کاروں کی شجاعت اور ایثار و قربانی کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی- ڈاکٹر حسن روحانی نے انیس سو اٹھانوے میں مزار شریف میں شہید ہونے والے ایرانی سفارت کاروں کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی بہادری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شہید سفارت کاروں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا- واضح رہے کہ سترہ مرداد تیرہ سو ستتر ہجری شمسی مطابق آٹھ اگست انیس سو اٹھانوے عیسوی کو افغانستان کے شہر مزارشریف میں واقع ایرانی قونصل خانے پر طالبان کے حملے میں آٹھ ایرانی سفارت کار شہید ہو گئے تھے-

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17