Saturday - 2018 Sep 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80581
Published : 12/8/2015 11:24

عراقی صدر کی طرف سے اصلاحاتی منصوبے کی حمایت

عراق کے صدر فواد معصوم نے عراقی پارلیمنٹ میں منطور ہونے والے اصلاحاتی منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے-

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراقی صدر فواد معصوم نے عراقی پارلیمنٹ میں منگل کو منظور ہونے والے وزیر اعظم حیدرالعبادی کے اصلاحاتی منصوبے کی حمات کرتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے- رپورٹ کے مطابق عراق کے ایوان صدر کے ترجمان خالد شوانی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ صدر فواد معصوم پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے وزیر اعظم حیدر العبادی کے اصلاحاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کی تائید و حمایت کرتے ہیں- وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی پارلیمنٹ میں اپنے اصلاحاتی منصوبے کی منظوری پر عراقی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے- حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ وہ اصلاحات کے راستے پر گامزن رہیں گے، حتی وہ اس راہ میں اپنی جان بھی قربان کرنے کے لئے تیار ہیں- ادھر صدر گروپ کے سربراہ مقتدی صدر نے بھی بدعنوانی سے مقابلے کے لئے حیدرالعبادی کے منصوبے کی منظوری کا خیر مقدم کیا ہے- واضح رہے کہ عراقی اراکین پارلیمنٹ نے منگل کے روز وزیر اعظم حیدرالعبادی کے اصلاحاتی منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کی رو سے صدر اور وزیر اعظم کے نائبین کے عہدوں سمیت بعض عہدے ختم کر دئیے جائیں گے اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی کو سخت اور تیز کر دیا جائے گا-

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Sep 22