Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80582
Published : 12/8/2015 11:26

جنوبی شام میں سو دہشت گرد ہلاک

شام میں فوج نے درعا شہر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے سو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے- اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے منگل کے روز شام کے جنوبی شہر درعا پر دہشت گردوں کے بڑے حملے کو ناکام بناکر ان کو اس شہر میں داخل نہیں ہونے دیا- شامی فوج نے اس کارروائی میں سو دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ان کا اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ کر دیا- دہشت گرد گروہوں جیش الیرموک اور المعتصم باللہ کے سرغنے بشار الزعبی اور احمد النعیمی بھی شامی فوج کی آج کی کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں- واضح رہے کہ دہشت گردوں نے پیر کی رات ایک ہزار چار سو سے زیادہ مارٹر گولے الفوعہ اور کفریا علاقوں کی طرف داغے تھے جس کے نتیجے میں چونسٹھ عام شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے- الفوعہ اور کفریا علاقے گزشتہ پانچ ماہ سے شام میں القاعدہ کی شاخ جبہۃ النصرہ کے محاصرے میں ہیں- شامی فوج ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ غذا، دوا اور فوجی ساز و سامان کے پیکٹ ان محصور علاقوں کے لوگوں تک پہنچا رہی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23