Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80584
Published : 12/8/2015 11:30

اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی قیدیوں کا احتجاج جاری

غاصب صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں نے صیہونی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا ہوا ہے- اطلاعات کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی نے منگل کے روز ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ اسرائیلی جیلوں ریمون اور نفحہ میں صیہونی حکام کی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے- صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی فوجیوں نے جیلوں میں ان پر حملے اور قیدیوں سے توہین آمیز تفتیش جاری رکھی تو وہ جیلوں کو آگ لگا دیں گے- بیان میں آیا ہے کہ فلسطینی قیدی اپنے احتجاج کے تحت روزانہ کی حاضری سے گریز اور ان کو دیا جانے والا کھانا واپس کر رہے ہیں- قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں ایذا رسانی، طبی خدمات اور دواؤں کے فقدان اور مختلف بیماریوں کی وجہ سے بہت سے فلسطینی قیدی اب تک شہید ہو چکے ہیں- اس وقت بھی صیہونی جیلوں میں سات ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کو ابتر اور تشویشناک حالات کا سامنا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24