Sunday - 2018 july 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80586
Published : 12/8/2015 11:44

شام سے ترکی تک آنے جانے کے لئے داعش کی متعدد سرنگیں

کرد فورسز نے شمالی شام کے علاقوں میں داعش کی ایسی مختلف سرنگوں کا انکشاف کیا ہے جو اس علاقے کو ترکی سے ملاتی ہیں-
العالم کی رپورٹ کے مطابق کرد فورسز نے ایسی سرنگوں کا پتہ لگایا ہے جو شام کے صوبہ الرقہ کے شہر تل ابیض کو ترکی سے ملاتی ہیں- اس رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ ان سرنگوں کو اسلحوں کی منتقلی اور ان کا ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کرتے تھے- رپورٹ کے مطابق بعض سرنگیں مکمل ہو چکی ہیں اور بعض کو داعش کے افراد مکمل کرنے میں لگے ہوئے ہیں- ان سرنگوں میں، جو شہر جرابلس کے مشرق میں واقع الاثری پہاڑیوں کے کنارے سے شرو‏ع ہو کر قبرستان کے نیچے سے ہوتے ہوئے مختلف علاقوں کی طرف گئی ہیں، اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کے لئے چھوٹے چھوٹے کمرے بھی بنے ہوئے ہیں- ان سرنگوں کی لمبائی سو سے چھ سو میٹر تک ہے اور وہ ترکی کے شہر آقچہ قلعہ میں پہنچ کر ختم ہو جاتی ہیں- اسی طرح کی سرنگیں، شہر جرابلس کے مغرب میں واقع عین العروس دیہات کے اطراف میں بھی بنائی گئی ہیں، جو ترکی سے جا ملتی ہیں- واضح رہے کہ کرد فورسز کے حملے کے بعد داعش دہشت گرد، ان علاقون میں اپنا فوجی ساز و سامان چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 july 22