Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80587
Published : 12/8/2015 11:46

ایران کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے مقاصد

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کا مقصد تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہے- اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی رضا حقیقیان نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے جمعرات کو انجام پانے والے دورہ پاکستان کے مقاصد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ کے اس ایک روزہ دورے کا مقصد، پاکستان کے اعلی حکام کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینا اور علاقے کے حالات پر تبادلہ خیال کرنا ہے- علی رضا حقیقیان نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ اس دورے میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور خارجہ امور میں وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز، پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق اور پاکستانی سینیٹ کے سربراہ رضا ربانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقات اور دہشت گردی کے خلاف مہم سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں گفتگو کریں گے- ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا جمعرات کو انجام پانے والا یہ دورہ، پاکستان کا ان کا تیسرا دورہ ہو گا- ایران کے وزیر خارجہ کا علاقے کے ممالک کے دورے کا دوسرا مرحلہ، منگل کے روز سے شروع ہوا ہے - محمد جواد ظریف نے اپنے علاقائی دورے کا آغاز لبنان سے کیا ہے- ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس سے قبل جولائی کے آخر میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور بین الاقوامی موضوعات پر گفتگو کے لئے کویت، قطر اور عراق کا بھی دورہ کیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24