Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80590
Published : 12/8/2015 11:53

عراق میں اصلاحات پر عمل درآمد کے سلسلے میں حساسیت پر تاکید

عراق کی پارلمینٹ کے اسپیکر نے اپنے ملک کے موجودہ مشکل حالات میں اصلاحات پر عمل درآمد کو حساسیت کا حامل قرار دیا ہے- عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے لبنان کے المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے ساتھ جنگ کے زمانے میں وزیر اعظم کی مجوّزہ اصلاحات پر عمل در آمد کی پیچیدگی اور حساسیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی گروہ اور سیاسی جماعتیں بدعنوانی کے خلاف جد و جہد کے مقصد سے انجام پانے والی اصلاحات کے منصوبے سے متفق ہیں- سلیم الجبوری نے اس منصوبے کے بعض نکات کے بارے میں تحفظات کے باوجود حیدر العبادی کی اصلاحات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ پر اصلاحات کی نگرانی کرنے کی ذمہ داری کے پیش نظر، وزیر اعظم اس پر عمل درآمد کے وقت کا تعین کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے- عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے وزیر اعظم حیدر العبادی کی اصلاحات کے، آئین کے منافی ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے اس منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں ہوشیاری سے کام لئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی- سلیم الجبوری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ خاطی حکام کے سلسلے میں بھی حکومت کی کوئی ریڈ لائن نہیں ہے، کہا کہ بدعنوانی میں ملوث پائے جانے یا اپنی ذمہ داری نبھانے میں کوتاہی ثابت ہونے کی صورت میں حکام کی برطرفی یقینی ہے- قابل ذکر ہے کہ عراقی اراکین پارلیمنٹ نے منگل کے روز کھلے اجلاس میں اتفاق رائے سے اصلاحات کے لئے دو بلوں کی منظوری دی جس کے مطابق نائب صدر اور نائب وزیر اعظم کے عہدے ختم کر دیئے جائیں گے اور بدعنوانی کے خلاف مہم تیز کر دی جائے گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14