Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80593
Published : 12/8/2015 11:58

تہران میں شہید علامہ عارف حسینی کی برسی منائی گئی

قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی ستائیسویں برسی تہران میں عقیدت و احترام سے منائی گئي۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر ڈاکٹر غلام علی حداد عادل نے کہا ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے قیام، حقیقی محمدی اسلام کو متعارف کرانے اور مسلمانوں کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی ستائیسویں برسی ایران کے دارالحکومت تہران میں منائی گئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر ڈاکٹر غلام علی حداد عادل نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی علمی شخصیت اور ان کی خدمات کو سراہا۔ غلام علی حداد عادل نے شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی نمایاں خصوصیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے قیام، حقیقی محمدی اسلام کو متعارف کرانے اور مسلمانوں کی بیداری میں اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں کہ جو شہید علامہ عارف حسین الحسینی جیسے افراد کو پروان چڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہم پاکستانی قوم کو تعزیت پیش کرتے ہیں کہ دشمنوں نے اپنے فریب کے ذریعے اسلام سے ایسی عظیم شخصیت کو چھین لیا۔ ڈاکٹر حداد عادل کا مزید کہنا تھا کہ علامہ عارف حسین الحسینی کی شہادت کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) نے جو پیغام دیا تھا اس کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ ان کو علامہ عارف حسین الحسینی کی شہادت اور علامہ مرتضی مطہری کی شہادت کا ایک جیسا دکھ محسوس ہوا تھا۔ اس پروگرام میں دیگر مقررین نے بھی شہید عارف حسینی کی شخصیت کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا- تہران کے ایک سیمینار ہال میں منعقد ہونے والے برسی کے اس پروگرام میں برصغیر کی معروف ادبی شخصیت اور شاعر افتخار عارف اور پاکستان ہندوستان اور ایران سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور افراد نے بھرپور شرکت کی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15