Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80598
Published : 12/8/2015 15:36

افغان فوج پر طالبان کا حملہ

طالبان نے صوبہ پکتیا میں افغان فوجیوں کے راستے میں دھماکہ کر کے کئی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے-
موصولہ رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے صوبہ پکتیا میں فوجی گاڑیوں کے راستے میں دھماکہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک گاڑی تباہ ہو گئی اور کم سے کم دو فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں- یہ دھماکہ ضلع لژہ کے کژی خورلا علاقے میں ہوا- دوسری جانب طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ صوبہ زابل کے صدر مقام قلات کے قریب عمر خیل علاقے میں ایک فوجی ٹینک دھماکے سے تباہ کر دیا گیا- اس دھماکے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے- اس ترجمان نے کہا کہ منگل کو بھی صوبہ زابل کے ضلع طبس میں افغان فوج کا ایک ٹینک دھماکے سے تباہ کیا گیا تھا- اس واقعے میں پانچ فوجی ہلاک ہوئے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21