Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80599
Published : 12/8/2015 15:38

افغانستان کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان

افغانستان کے وزیر خارجہ، پاکستان کا دورہ کریں گے-
طالبان کے ساتھ افغان حکومت کے امن مذاکرات کا سلسلہ رک جا نے اور اس ملک کے صدر اشرف غنی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات منقطع کئے جانے کی دھمکی کے بعد افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی پاکستان کے دورے پر اسلام آباد جا رہے ہیں- صلاح الدین ربانی کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا جو طالبان کے لیڈر ملا عمر کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد رک گیا ہے- پاکستان کے وزیر اعظم اور افغانستان کے صدر نے اتوار کی رات ٹیلی فون پر گفتگو میں مذاکرات دوبارہ شروع کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی تھی- نواز شریف نے اس گفتگو میں کابل میں گذشتہ دنوں ہونے والے تباہ کن دھماکوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان دھماکوں کی مذمت بھی کی تھی- افغانستان کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، ایسے وقت میں انجام پا رہا ہے کہ افغان صدر نے پیر کے دن پاکستان کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دی تھی اور دعوی کیا تھا کہ دہشت گرد، پاکستان میں ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17