Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80635
Published : 13/8/2015 19:28

سید حسن نصراللہ سے جواد ظریف کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے حزب اللہ کو لبنان اور علاقے کی عزت اور وقار کا باعث قرار دیا ہے-
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کی رات بیروت میں حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی- محمد جواد ظریف نے اس ملاقات کے دوران ترقی و پیش رفت اور امن کے قیام میں ادیان و مذاہب کے درمیان پرامن بقائے باہمی اور حزب اللہ لبنان کے تعمیری کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ علاقے کی عزت اور وقار نیز لبنان کے مختلف طبقات کے مابین قابل احترام باہمی زندگی کا باعث ہے- انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے مرحلے میں بات چیت اور صلاح و مشوروں میں اضافہ کرکے دانش مندی، منطق اور زیادہ سے زیادہ تعاون کے ذریعے لبنان اور علاقے کی مشکلات کے حل کی راہیں تلاش کی جا سکتی ہیں- ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے حالات پر اس معاہدے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے- انہوں نے کہا کہ سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے علاقے کی موجودہ مشکلات کو، کہ جو صیہونی حکومت کی تفرقہ انگیز پالیسیوں اور دہشت کرد گروہوں کے انتہاپسندانہ اقدامات کا نتیجہ ہیں، حل کر کے علاقے میں امن و سلامتی اور تمام سیاسی گروپوں کے درمیان اتحاد قائم کیا جا سکتا ہے- اس موقع پر سید حسن نصراللہ نے ویانا ایٹمی معاہدے جیسے اہم واقعات کے ثمرات و نتائج کو لبنان اور علاقے کے لئے مثبت اور اہم قرار دیا- انہوں نے علاقے کے عوام کو درپیش سنگین خطرات کو دور کرنے کی حزب اللہ اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کی کوششوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ مزاحمت اصل دشمنوں، کہ جو اتحاد و یکجہتی، سلامتی، انسانی زندگی کے لیے ضروری بنیادی تنصیبات اور پرامن بقائے باہمی کو نابود اور ختم کرنا چاہتے ہیں، کے خطرات سے مقابلے میں علاقے اور لبنان کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17