Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80636
Published : 13/8/2015 19:30

ایرانی وزیر خارجہ بیروت سے دمشق روانہ ہو گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ بدھ کی شام دو روزہ دورے کے اختتام پر لبنان کے دارالحکومت بیروت سے شام کے دارالحکومت دمشق کے لئے روانہ ہو گئے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف ایٹمی سمجھوتے کے بعد علاقائی ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں دمشق میں اپنے قیام کے دوران شام کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ محمد جواد ظریف لبنانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے بات چیت کی غرض سے منگل کی شام ایک وفد کے ہمراہ بیروت پہنچے تھے۔ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ سمجھوتے کے بعد علاقائی ملکوں کے دورے کے اس دوسرے مرحلے میں بیروت میں اپنے قیام کے دوران محمد جواد ظریف نے لبنان کی پارلمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری، وزیر ا‏عظم تمام سلام، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ، وزیر دفاع سمیر مقبل اور وزیرخارجہ جبران باسیل سے علیحدہ علیحدہ طور پر ملاقات اور گفتگو کی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14