Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80639
Published : 13/8/2015 19:39

عراقی فوج کے سیاست سے دور رہنے کی ضرورت پر تاکید

عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی نے فوج اور عوامی رضاکار فورس کے سیاست سے دور رہنے کی ضرورت پر تاکید کی ہے-
اطلاعات کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے مسلح افواج اور عوامی رضاکار فورس کے سیاسی مسائل سے دور رہنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ یہ فورسز عراق کے دفاع کے لئے لڑ رہی ہیں، پارٹیوں کے دفاع کے لئے نہیں- انہوں نے بغداد میں الرشید ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مظاہروں سے بعض گروپوں کے غلط فائدہ اٹھائے جانے کے بارے میں خـبردار کیا اور مظاہرین سے کہا کہ وہ مظاہروں سے کسی کو ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہ دیں- حیدرالعبادی نے ملکی اصلاحات پر عمل درآمد کو ایک دشوار قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوان لوگوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور اصلاحات کے عمل پر پوری طاقت کے ساتھ عمل کیا جائے گا- ادھر عراق کی بدعنوانی مخالف کمیٹی سے وابستہ خصوصی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ بدعنوانی سے مقابلے سے متعلق حیدرالعبادی کے منصوبے پر عمل اور مالی بدعنوانی میں ملوث افراد کے معاملات کی تحقیقات شروع ہوتے ہی عراق کے بعض اعلی عہدیدار فرار ہو گئے ہیں- عراق کی خصوصی عدالت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت وزیروں، ان کے معاونین اور سابق اور موجودہ اراکین پارلیمنٹ کے چھیاسٹھ معاملات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20