Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81792
Published : 31/8/2015 11:6

یمن کے صوبہ حجہ پرسعودی حملہ، 36 شہید، متعدد زخمی

سعودی عرب نے ایک بار پھرمتعدد یمنی شہریوں کوخاک و خون میں غلطاں کردیا ہے لبنان کے المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ اتوار کے دن سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ میں واقع ایک کارخانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھتیس یمنی شہری شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔
 سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے شمال میں واقع رازح شہر پر بھی بمباری کی ہے۔ 
دوسری جانب آل سعود کے فوجیوں نے سرحدی چیک پوسٹوں کو واپس لینے کی غرض سے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے نوجوانوں پر حملہ کیا تاہم انہیں سخت ہزیمت اٹھانا پڑی۔ 
واضح رہے کہ یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس، سعودی عرب کے صوبہ نجران پر گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 سعودی عرب کے صوبہ جازان پر بھی یمنی افواج کے توپخانے اور راکٹ حملوں میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13