Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81911
Published : 1/9/2015 21:31

داعش مخالف اتحاد سفید جھوٹ

شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ داعش مخالف نام نہاد اتحاد ایک بڑا جھوٹ ہے اور بارہا اس اتحاد کی ناکامیاں سامنے آچکی ہیں۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی نے ہالینڈ اور بیلجیئم کے سیاسی رہنماؤں کے وفود سے ملاقات کے دوران دہشت گرد گروہوں کو رسوا کرنے کے مقصد سے یورپی ممالک میں سماجی اور پارلیمانی اقدامات کی اہمیت پر تاکید کی۔
 عمران الزعبی نے اس موقع پر کہاکہ دہشت گرد گروہوں کی نظر میں مختلف ممالک کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہوں سے مقابلے میں تاخیر ان گروہوں کے فائدے میں ہے اور اس سے ان کے اثر و رسوخ کا دائرہ بھی بڑھ جائے گا۔
 شام کے وزیر اطلاعات و نشریات نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ترکی نے شام کے ساتھ ملحقہ اپنی تمام سرحدیں دہشت گردوں کے لئے کھول رکھی ہیں۔ دہشت گرد کسی طرح کی نگرانی کے بغیر شام میں داخل ہوتے ہیں اور بعض اوقات ان کو ترکی کے حکومتی اداروں کی جانب سے سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔ عمران الزعبی کا کہنا تھا کہ داعش مخالف اتحاد ایک بڑا جھوٹ ہے اور اس اتحاد کے مقاصد پورے نہیں ہوئے ہیں۔
 ہالینڈ اور بیلجیئم کے سیاسی رہنماؤں کے وفود نے بھی شام کے ذرائع ابلاغ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے کے موقع پر ان کو شام کے حکام کی جانب سے جو دستاویزات دی گئی ہیں ان کی بنیاد پر وہ یورپی اقوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13