Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81916
Published : 1/9/2015 21:52

شام کی فوج نے تل الوردات پرکنٹرول حاصل کرلیا

شام کی فوج نے شمالی درعا کے مضافات میں تل الوردات علاقے پرکنٹرول سنبھال لیا ہے العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اورجبھۃ النصرہ سے موسوم دہشت گرد گروہ کے درمیان جھڑپ کے بعد اس گروہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اورشام کی فوج نے شمالی درعا کے مضافات میں واقع تل الوردات علاقے پرکنٹرول حاصل کرلیا-
 درایں اثنا شام کی فوج، درعا کے بلد نامی علاقے میں مسلح گروہوں کے ٹھکانوں پرحملے جاری رکھے ہوئے ہے- شامی فوج نے شمال مشرقی درعا کے مضافات میں واقع "مشرقی کرک" نامی گاؤں میں بھی مسلح عناصر کے ٹھکانوں پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں- 
فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کی فوج کا دفاع اورشدید حملے، درعا اوراس کے اطراف میں شامی فوج کی کامیابی کا اصل سبب ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12