Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 82001
Published : 2/9/2015 15:36

صیہونیوں کو فلسطینیوں کا منہ توڑ جواب

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے کہا ہے کہ ملت فلسطین نے اسرائیل کو ایک بار پھر شکست کا مزہ چکھا دیا ہے لبنان کی العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے منگل کے روز ایک بیان جاری کر کے بسام السعدی کو قتل کرنے کے لئے جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کے گذشتہ رات اور منگل کی صبح کو کئے جانے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے-

 تحریک جہاد اسلامی نے تاکید کی ہے کہ جنین کے عوام نے آج غاصبوں پرثابت کردیا کہ ایثارواتحاد کے ساتھ صیہونیوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے اوراسرائیل کو اپنے بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے-
 اس بیان میں ابوالھیجا خاندان کے گھروں کو ڈھانے اور مجدی ابوالھیجا کی گرفتار کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو ان کی جان کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے -
عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے بھی ایک بیان میں ایک اہم استقامتی و مزاحمتی رہنما کو قتل کرنے کے منصوبے میں صیہونی حکومت کی ناکامی پرملت فلسطین کو مبارکباد دی اوراسرائیلی سازشوں اورمنصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید آمادگی کا مطالبہ کیا اور مزاحمتی و استقامتی فورسز کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر تاکید کی-
اس بیان میں آیا ہے کہ کوئی خاص گروہ نہیں بلکہ تمام فلسطینی، اسرائیل کی دشمنانہ پالیسیوں کی زد میں ہیں-
صیہونی حکومت کی فوج کے "یمام " نامی قاتل دستے نے پیر کی رات ، تحریک جہاد اسلامی کے ایک اعلی عہدیدار بسام السعدی کو قتل کرنے کے لئے جنین کیمپ پر حملہ کیا تھا لیکن اپنی کارروائیوں میں ناکام ہونے کے بعد وہ اس کیمپ سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10