Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 82012
Published : 2/9/2015 20:30

افغان سیکورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان کے مشرق میں افغان سیکورٹی فورسز پر حملے کی خبر دی ہے- ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا کہ افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے شہر ارگون میں افغان سیکورٹی فورسز پر ہونے والے طالبان کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور چھے زخمی ہو گئے- زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے- طالبان کے ترجمان نے یہ بھی دعوی کیا کہ صوبہ کاپیسا میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں چھے افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں- ایک اور خبر کے مطابق صوبہ کابل کے شہر پمغان میں افغان وزارت دفاع سے وابستہ سیکورٹی اہلکاروں کے راستے میں ہونے والے بم کے دھماکے میں سات سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں- اس بم دھماکے میں تین افغان سیکورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں- افغانستان کے سیکورٹی حکام نے اس خبر کے بارے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12