Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 82019
Published : 2/9/2015 21:0

ایٹمی معاہدے سے ایران کی طاقت میں اضافہ ہوا: حمید بعیدی نژاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ویانا میں ہونے والے معاہدے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی قدرت و طاقت میں مزید اضافہ ہوا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد نے منگل کے روز اپنی ایک تقریر کے دوران بتایا کہ جوہری مذاکرات کے فریق اس خام خیالی میں مبتلا تھے کہ ایران نے، اپنی اقتصادی مشکلات اور بعض ممالک کے ڈرانے دھمکانے کی وجہ سے مذاکرات شروع کیے ہیں تاہم ایرانی مذاکراتی ٹیم نے اس لئے مذاکرات میں حصہ لیا تھا کہ مغربی ممالک کو یورینیم کی افزودگی کے شعبے میں ایران کی سائنسی اور صنعتی ترقی، تسلیم کروائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج ایران نے استقامت و پائیداری کا راستہ اپنا کر، تمام تر جوہری حقوق حاصل کر لئے ہیں اور یہ حقوق عملی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔
حمید بعیدی نژاد نے جو ایران کی مذاکراتی ٹیم میں بھی شامل تھے، مزید کہا کہ ایران نے دنیا کی چھے بڑی طاقتوں کا مقابلہ اور یورینیم کی افزودگی کے حق کا دفاع کیا اور یہ ان سائنسدانوں کی کاوشوں کے بغیر ممکن نہیں تھا کہ جو نہ صرف جوہری شعبے میں داخل ہوئے بلکہ اس شعبے میں اپنی سرگرمیوں کو نتیجہ خیز بھی بنایا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ حمید بعیدی نژاد نے کہا کہ آج دنیا کی طاقتیں یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں کہ وہ ایران کی جوہری صنعت کو ختم نہیں کر سکتی ہیں، کیونکہ ایران نے اس ٹیکنالوجی پر مکمل عبور حاصل کر کے اسے مقامی بنا لیا ہے اور اس میں روز بروز ترقی بھی ہو گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10