Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 82020
Published : 2/9/2015 21:3

چین مخالف مسلح گروہ کو ختم کردیا ہے، پاکستانی صدر

پاکستان کے صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ گروپ ای ٹی آئی ایم سے تعلق رکھنے والے تقریبا تمام عسکریت پسندوں کو پاکستان سے ختم کردیا ہے خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے کامیابی کے ساتھ پاکستان سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے سے ملک میں موجود ای ٹی آئی ایم سے تعلق رکھنے والوں کو بھی ختم کیا گیا ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان میں سے ای ٹی آئی ایم تقریبا ختم ہوچکی ہے۔
پاکستانی صدرنے اپنے چینی ہم منصب کو بتایا کہ ان کی حکومت نے چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔
اس موقع پردونوں ممالک کے سربراہان کی جانب سے پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے زور دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چین ای ٹی آئی ایم کو اپنے مغربی صوبے سنکیانگ میں کشیدگی کا ذمہ دار قراردیتا ہے اور اس کا دعوی ہے کہ اس گروہ کی جڑیں افغانستان اورپاکستان میں پیوست ہیں۔ 
گزشتہ کئی سالوں کے دوران چین کے صوبے سنکیانگ میں ہونے والی کشیدگی کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13