Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 82036
Published : 3/9/2015 16:21

اقوام متحدہ میں فلسطینی پرچم لہرائے جانے پرصیہونی حکومت کو تشویش

صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ میں فلسطینی پرچم لہرائےجانے کے منصوبے پر تشویش کا اظہارکیا ہے اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے ڈینی ڈینن نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دروازے پر اقوام متحدہ کے دیگر رکن ملکوں کے پرچموں کے ساتھ فلسطینی پرچم لہرائے جانے کے بارے میں انتباہ دیا ہے-

ڈینی ڈینن نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور جنرل اسمبلی کے سربراہ سام کوٹیسا سے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے صدر دروازے پر فلسطینی پرچم لہرائے جانے کی فلسطینی درخواست کی مخالفت کریں-
 اطلاعات کے مطابق بان کی مون اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ منصوبہ پیش کریں گے جس میں اقوام متحدہ کے صدر دروازے پر اقوام متحدہ کے دیگر رکن ملکوں کے ایک سو ترانوے پرچموں کے ساتھ فلسطین اور ویٹیکن کا پرچم لہرائے جانے کی بات کی گئی ہے-
 اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور نے منگل کی رات کہا تھا کہ مذکورہ منصوبہ دس ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاس ہو جائے گا- ریاض منصور نے اس منصوبے کو فلسطینی حکومت کی آزادی کی راہ میں ایک اہم قدم اور اقوام متحدہ کی تشکیل کے بعد اور بین الاقوامی حلقوں میں فلسطینی حکومت کی حمایت میں ایک تاریخی واقعہ قرار دیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13