Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 82041
Published : 3/9/2015 16:43

پیرس میں کاشتکاروں کا مظاہرہ

فرانس میں احتجاج کرنے والے کاشتکار، حکومت سے اپنے مطالبات تسلیم کرانے کے لئے پیرس میں اکٹھا ہو رہے ہیں مغربی فرانس کے علاقوں بریٹیگن Bretagne اور نورمانڈی Normandie علاقے کے کاشتکار جمعرات کی صبح کو تقریبا سو ٹریکٹروں کے ذریعے پیرس کی طرف روانہ ہوئے ہیں- سڑکوں پر ان ٹریکٹروں کے سبب گاڑیوں اور لوگوں کی آمدو رفت میں خلل واقع ہوا ہے-
 توقع کی جارہی ہے کہ ان ٹریکٹروں کی تعداد پندرہ سو تک پہنچ جائے گی- اس کے علاوہ مزید تین ہزار کاشتکار فرانس کے مختلف علاقوں سے بسوں کے ذریعے  مظاہرین میں شامل ہوں گے-
 کہا جا رہا ہے کہ فرانس کے وزیر اعظم مانوئل والس فارمرز یونین کے نمائندہ وفد سے مذاکرات کریں گے- اس مظاہرے کی اپیل فرانس کی فارمرز یونین «FNSEA» اور جوان کاشتکاروں کی حمایت کی یونین «JA» نے کی ہے-
 اس مظاہرے کے شرکاء، زراعت اور مویشی پالن کے شعبے میں ٹھوس اصلاحات پر عملدر آمد، قیمتوں میں کمی، اشیاء کی درآمدات کے ساتھ ہی رقابت کا ماحول پیدا کرنے اور ٹیکسوں میں کمی اور سماجی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10