Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 82042
Published : 3/9/2015 16:47

چین: فوجی پریڈ کی تقریب میں نئے اینٹی شپ بیلسٹک میزائلوں کی نمائش

چین کی فوج نے دوسری جنگ عظیم کے ستّر سال مکمل ہونے کی مناسبت سے بیجنگ میں فوجی پریڈ کے دوران ڈونگ فنگ اکیس نامی تقریبا دس نئے اینٹی شپ بیلیسٹک میزائلوں کی نمائش کی۔ فرانس پرس کی رپورٹ کے مطابق چین کی فوج نے تیان اینمن اسکوائر میں ڈونگ فنگ اکیس نامی تقریبا دس نئے اینٹی شپ بیلیسٹک میزائل کی نمائش کی۔
 حالیہ برسوں کے دوران فوجی حلقوں میں قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ بحر الکاہل میں ، کہ جہاں امریکہ کا ساتواں بحری بیڑہ موجود ہے، چین نے اپنی طاقت بڑھا کر طاقت کا توازن تبدیل کر دیا ہے۔ ابھی تک ان میزائلوں کی رینج واضح نہیں ہے لیکن یورپ کے فوجی ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس کی رینج نو سو سے ایک ہزار کلومیٹر تک ہو سکتی ہے۔
 فوجی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس میزائل میں دھماکے کی طاقت اتنی زیادہ ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13