Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 82065
Published : 3/9/2015 20:45

ہندوستان فرانس سے رافال لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے پھر تیار

ہندوستان نے رافال لڑاکا طیاروں کی خریداری کے لئے فرانس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے- فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ چھتیس رافال لڑاکاطیاروں کی خریداری کے لئے فرانس کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر آمادہ ہے۔ 
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپریل کے مہینے میں چھتیس رافال لڑاکا طیاروں کی خریداری کا حکم دیا جس کے بعد سے ہندوستان اور فرانس کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا- ہندوستان کی وزارت دفاع نے جلد ہی اس بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان اتفاق رائے حاصل ہونے کی امید ظاہر کی ہے-
 واضح رہے کہ فرانس نے جنوری دو ہزار بارہ میں ہندوستان کو ایک سو چھبیس رافال طیارے فروخت کرنے کے مقصد سے مذاکرات کئے تھے- بعض فوجی ماہرین نے اس معاہدے کی مالیت بارہ ارب ڈالر سے زیادہ بتائی تھی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13