Sunday - 2018 مئی 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83353
Published : 14/9/2015 8:47

روس کی طرف سے شامی عوام کے لئے دوسری امدادی کھیپ روانہ

روس نے جنگ سے متاثر شامی عوام کے لئے دوسری امدادی کھیپ روانہ کی ہے-
اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکو نے اتوار کو بتایا کہ شامی عوام کے لئے روس کی انسان دوستانہ امداد کی دوسری کھیپ شام روانہ کر دی گئی ہے- ترجمان نے کہا کہ اسی ٹن سامان پر مشتمل اس امدادی کھیپ میں غذا، کمبل، پینے کا صاف پانی اور دوسری بنیادی ضروریات کی اشیا شامل ہیں اور یہ کھیپ روسی فوج کے ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعہ بھیجی گئی ہے- روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ یہ امدادی اشیا شام میں قائم ہونے والے دسویں پناہ گزیں کیمپ کے لوگوں کے لئے، جس میں تقریبا" ایک ہزار افراد نے پناہ لے رکھی ہے، کافی ہیں- قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز بھی روس نے شامی عوام کے لئے انسان دوستانہ امدادی کھیپ شام روانہ کی تھی۔ روسی فوج کے دو طیارے اسی ٹن کی یہ امدادی کھیپ لے کر باسیل الاسد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے تھے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 27