Saturday - 2018 مئی 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83356
Published : 14/9/2015 8:52

افغانستان میں فوجی کارروائی میں 100 مسلح عناصر ہلاک

افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں افغان فوج کی کاروائی کے دوران سو مسلح عناصر ہلاک کردیے گئے۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے مقصد سے افغان نیشنل آرمی کی کاروائی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران، تقریبا سو دہشت گرد ہلاک اور پینتیس دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے- 
اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کے چونتیس صوبوں میں سے دس صوبوں میں افغان فوج کے خصوصی دستے نے کارروائی کرکے سڑک کے کنارے نصب تیس بموں اور بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنادیا ہے- 
رپورٹ کے مطابق افغان فوج نے مسلح عناصر کے چوبیس مورچوں اور ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا اور ان کے ہتھیار ضبط کرلئے- طالبان نے ابھی اس سلسلے میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 مئی 26