Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83357
Published : 14/9/2015 8:54

یمن کے تاریخی علاقوں پر بمباری جاری

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن پر حملے جاری رکھتے ہوئے تاریخی علاقوں اور آثار قدیمہ پر بمباری کی ہے- ردفان پریس کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا اور یمن کے مغربی صوبے مآرب کے سیکڑوں سال پرانے تاریخی علاقوں اور آثار قدیمہ پر بمباری کی ہے- 
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبہ جوف کے علی السلمات اور الغیل کے علاقوں میں رہائشی مکانوں پر بمباری کی اور کئی شہریوں کو شہید کردیا- درایں اثنا مآرب کے صروان اور ہیلان علاقوں پر سعودی عرب کی بمباری میں متعدد یمنی شہری شہید اور کئی مکانات تباہ ہو گئے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16