Monday - 2018 August 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83359
Published : 14/9/2015 9:0

ترک مزدوروں کا اغوا، عراقی سیکورٹی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے ترک مزدوروں کے اغوا کی کارروائی کو عراقی سیکورٹی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش قرار دیا ہے- اطلاعات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے اتوار کے روز عراقی حکومت اور سیکورٹی اداروں سے کہا کہ بغداد میں اغوا کئے گئے ترک مزدوروں کی آزادی کے لئے مزید کوششیں کی جائیں- انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی عراقی حکومت اور سیکورٹی اداروں کی طاقت و توانائی کو نقصان پہنچانے اور ان کو بدنام کرنے کے مقصد سے انجام دی گئی ہے البتہ امید ہے کہ عراق کے تمام سیکورٹی ادارے ملک میں سیکورٹی کے قیام کے لئے اپنے کردار پر کاربند رہیں گے- عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تمام ہمسایہ اور دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام عراقی گروپوں کو چاہئے کہ وہ اپنی اخلاقی ذمہ داریوں کی پابندی کرتے ہوئے عراق کے علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو متاثر کرنے والی کوششوں کا مقابلہ کریں- واضح رہے کہ چند روز قبل فوجی لباس میں ملبوس کچھ مسلح افراد نے دارالحکومت بغداد کے ایک زیر تعمیر اسٹیڈیم سے اٹھارہ ترک مزدوروں کو اغوا کر لیا تھا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 August 20