Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83362
Published : 14/9/2015 9:21

شام کے مختلف علاقوں میں قیام امن کے لیے شامی فوج کی کوششیں جاری

شام کے مختلف علاقوں میں امن و امان قائم کرنے کی شامی فوج کی کوششیں بدستور جاری ہیں- العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کے جنوبی صوبے ریف دمشق کے شہر زبدانی کے مغرب میں شامی فوج اور حزب اللہ لبنان کے جوانوں کی اس شہر کے مرکز کی طرف پیش قدمی جاری ہے اور انہوں نے مسجدالجسر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے- حزب اللہ کے جوانوں نے کارروائی کرکے مسجد الجسر کے اطراف میں کئی عمارتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں- شامی فوج نے ریف دمشق صوبے میں واقع علاقے داریا کے مشرق میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑائی کے بعد پانچ رہائشی عمارتوں پر کنٹرول حاصل کر لیا- شام کے وسطی صوبے حمص میں شامی فوج نے تدمر کے مضافاتی علاقے الدوہ میں داعش کے ایک ٹھکانے پر بھی حملہ کیا ہے- ادھر مغربی علاقے لاذقیہ میں بھی ہونے والی فوجی کارروائی میں انیس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں- ایک اور خبر کے مطابق شام کے جنوبی صوبے درعا کے شہر داعل میں اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے ادارے انروا، کے علاقائی ڈائریکٹر جمال الزواوی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے- دریں اثنا شام میں تعلیمی سال شروع ہو گیا ہے اور پندرہ ہزار اسکولوں میں چالیس لاکھ سے زیادہ طلبہ و طالبات کی پڑھائی کا آغاز ہو گیا ہے- شام کے وزیر تعلیم ہزوان الوز نے کہا کہ ملک میں تعلیمی سال کے آغاز نے دہشت گردی سے مقابلے اور بحران شام کو نظر انداز کرنے کے لئے شامی عوام کے عزم، خاص طور سے طلبا کے فیصلے کو جلا بخشی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16