Saturday - 2018 مئی 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83414
Published : 15/9/2015 8:25

ایران: انتخابات میں دھاندلی کا کوئی امکان نہیں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور ماہرین کی کونسل مجلس خبرگان رہبری کے انتخابات میں کسی طرح کی دھاندلی کا کوئی امکان نہیں ہے-
ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے اتوار کو تہران میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ایران کی وزارت داخلہ نے تمام انتخابی حلقوں کو اپنے رجسٹریشن آفس کے ڈیٹا سینٹرز سے متصل کر کے اور انتخابی حلقوں پر مکمل نگرانی اور کنٹرول کے ذریعے بدعنوانی اور دھاندلی کے امکان کو بالکل ختم کر دیا ہے- رحمانی فضلی نے انتخابات میں انتظامی وفود، نگران کونسل کے نمائندوں، مبصرین اور معائنہ کاروں کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں کہا کہ ایران کی وزارت داحلہ کو امید ہے کہ زیادہ آبادی والے علاقوں میں ووٹ ڈالنے اور ووٹوں کی گنتی کا کام الیکٹرانیک مشینوں کے ذریعے انجام دینے سے دھاندلی کا امکان کم سے کم ہو جائے گا- عبدالرضا رحمانی فضلی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ حکومت ایران انتخابات کے صاف و شفاف انعقاد کے لئے نگراں کونسل کے ساتھ ہم آہنگی کی بھرپور کوشش کر رہی ہے- واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمنٹ کے دسویں اور مجلس خبرگان رہبری کے پانچویں انتخابات چھبیس فروری دو ہزار سولہ کو منعقد ہوں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 مئی 26