Sunday - 2018 مئی 27
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83417
Published : 15/9/2015 8:35

ایران اب اقوام متحدہ کے منشور کی ساتویں شق سے باہر نکل چکا ہے: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے اور سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد ایران اقوام متحدہ کے منشور کی ساتویں شق سے باہر نکل چکا ہے-
پارلیمنٹ میں جامع مشترکہ ایکش پلان کے متن کا جائزہ لینے والے کمیشن کے ترجمان حسین نقوی حسینی نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے اتوار کو اس کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، اقوام متحدہ کی ساتویں شق سے پوری طرح باہر نکل چکا ہے-
حسین نقوی حسینی نے کہا کہ محمد جواد ظریف نے ایران کے خلاف پابندیاں منسوخ کئے جانے کے بارے میں مکمل وضاحت پیش کی ہے اور کہا ہے کہ جامع مشترکہ ایکش پلان پر عمل درآمد کے دن سے ہی یورپی یونین کی مالیاتی اور اقتصادی پابندیاں پوری طرح ختم ہو جائیں گی-
ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ کی ابتدائی اور ثانوی پابندیوں پر عملدرآمد بھی رک جائے گا، کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما اس بات کے پابند ہیں کہ پابندیوں کی منسوخی کی قرارداد کانگریس میں پیش کریں اور اسے منظور کرائیں- ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم بھی اضافی پروٹوکول کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی پابند ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 مئی 27