Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83419
Published : 15/9/2015 8:41

ایران، صنعا میں سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تہران یمن کے دارالحکومت صنعا کا سفارتخانہ بندکرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے، پیر کے روز ارنا کے ساتھ گفتگو میں الجزیرہ چینل کی اس رپورٹ کو بے بنیاد قرار  دیا جس میں کہا گیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں متعین ایرانی سفیر اور دیگر ملازمین سفارتخانہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر، یمن کے خلاف سعودی عرب کی بمباری اور جارحیت کے دوران یمن میں تھے اور گذشتہ چند دنوں سے وہ اپنی آنکھوں کےعلاج کے سلسلے میں تہران میں موجود ہیں - ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بلا شبہ ایران کا سفارتخانہ یمن میں اپنی سرگرمیاں معمول کے مطابق انجام دیتا رہے گا-
 امیر عبداللھیان نے کہا کہ ایران، دہشت گردی سےمقابلے میں یمنی عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے اسی کے ساتھ صنعا میں تہران سے متعلق سفارتی مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے سعودی حکومت کو بھی خبردار کیا ہے- 
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یمن میں فوجی اقدامات کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوں گے اور اسلامی جمہوریہ ایران یمن میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کےنمائندے کی کوششوں اور سیاسی طریقہ کار نیز یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16