Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83423
Published : 15/9/2015 9:3

عراقی دارالحکومت بغداد میں دھماکے

عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بغداد میں دو دہشت گردانہ دھماکوں کی خبر دی ہے-
قنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پیر کو دہشت گردوں نے بغداد کے رضوانیہ علاقے کے بازار میں ایک بم دھماکا کیا جس میں چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے- عراق کے سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی بغداد کے محمودیہ علاقے کے سید عبداللہ دیہات میں بھی ایک دھماکا ہوا جس میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے- ابھی تک کسی بھی شخص یا گروہ نے ان دہشت گردانہ اقدامات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے- ایک اور رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اٹھارہ ایزدی شہریوں کو کہ جنھیں چند روز قبل داعش دہشت گردوں نے اغوا کر لیا تھا، آزاد کرا لیا ہے- شہر سنجار موصل کے مغرب میں واقع ہے اور وہاں کے اکثر باشندے ایزدی فرقے سے تعلق رکھنے والے کرد ہیں- داعش دہشت گردوں نے تین اگست دو ہزار چودہ کو موصل پر قبضہ کر لیا تھا - شہر سنجار پر داعش کے قبضے کے بعد اس دہشت گرد گروہ نے ہولناک جرائم انجام دیئے جن میں ، قتل عام، اغوا اور ہزاروں ایزدیوں کی گرفتاری شامل ہے- داعش نے اس شہر پر قبضے کے بعد بہت سی خواتین کو بازاروں میں بیچ دیا اور بعض کو دہشت گردوں اور ان کے سرغنوں کے ساتھ زبردستی شادی کرنے پر مجبور کر دیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23