Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83425
Published : 15/9/2015 9:10

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری جاری

سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن پر اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے- المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے پیر کے روز دارالحکومت صنعا کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں چھے یمنی شہید اور کئی زخمی ہو گئے- سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مغربی شہر ذمار پر بھی کئی بار بمباری کی جس میں کئی شہری شہید اور زخمی ہو گئے- ادھر یمن کی فوج نے آل سعود کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیر میں سعودی فوجی اڈوں پر حملہ کیا جس میں سعودی عرب کے چار فوجی ہلاک ہو گئے- دریں اثنا یمن کے جنوبی شہر تعز میں یمنی فوج اور سعودی ایجنٹوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں گیارہ سعودی ایجنٹ ہلاک اور اڑتیس زخمی ہو گئے- دوسری طرف یمنی فوج اور عوامی فورس نے یمن کے وسطی صوبے مآرب کے حمہ المصاریہ اور ذات الرداء علاقوں میں سعودی عرب کے کئی ایجنٹوں کو ہلاک اور ان کی چوبیس بکتر بند اور دیگر فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا- اس درمیان سعودی عرب کی سربراہی والے عرب اتحاد نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے سرحدی صوبے جیزان میں یمنی مزاحمتی فورسز کے ساتھ لڑائی میں سعودی عرب کے پانچ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں- واضح رہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب اور اس کے کچھ اتحادی ممالک کے وحشیانہ حملے گزشتہ چھبیس مارچ سے جاری ہیں- ان حملوں کا مقصد یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانا اور یمن کے شہروں میں امن و سلامتی قائم کرنے والے یمنی انقلابیوں کو اقتدار تک پہنچنے سے روکنا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16