Wed - 2018 مئی 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83429
Published : 15/9/2015 9:37

گروپ پانچ جمع ایک اور آئی اے ای اے اپنے وعدوں کی پابندی کریں: صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی خفیہ اطلاعات کے فاش ہونے کے امکان پر تشویش ظاہر کی ہے-
ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے جو ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی انسٹھویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے ویانا میں ہیں، پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ جامع مشترکہ ایکشن پلان اور روڈ میپ کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل کرنے کا پابند ہے اور اس کے مقابلے میں اسے آئی اے ای اے اور گروپ پانچ جمع ایک سے پابندیاں ختم کر کے معاہدوں پر عمل کرنے کی توقع ہے- 
علی اکبر صالحی نے کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے درمیان چودہ جولائی دو ہزار پندرہ میں ہونے والے مذاکرات اور تعاون کی بنیاد پر تیار کئے جانے والے روڈ میپ پر دستخط، اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایران، ان مسائل کو حل کرنے کا عزم رکھتا ہے جو اب تک حل نہیں ہوئے ہیں- 
اس رپورٹ کے مطابق ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ یوکیا آمانو نے بھی پیر کو ویانا میں ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کی انسٹھویں کانفرنس میں کہا کہ چودہ جولائی کو ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان طے پانے والے روڈ میپ کے مطابق ایران نے آئی اے ای اے کے سامنے متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ تحریری شکل میں وضاحت پیش کی ہے تاکہ باقی ماندہ مسائل واضح ہو جائیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 مئی 23