Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 83437
Published : 15/9/2015 9:53

ایران کے وزیر خارجہ چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ، چین کے اعلی حکام سے ملاقات اور گفتگو کے لئے بیجنگ پہنچ گئے ہیں- موصولہ رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اپنے دورہ چین کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب سمیت اس ملک کے دیگر حکام سے ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات میں فروغ نیز علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں گفتگو کریں گے- ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ چین جو اس ملک کے وزیر خارجہ کی دعوت پر انجام پا رہا ہے ، ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے بعد بیجنگ کا پہلا دورہ ہے- ایران کے وزیر خارجہ ، چین کے بعد بنگلادیش بھی جائیں گے اور اس ملک کے حکام سے تہران ڈھاکا تعلقات کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17